وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دونوں مُلکوں کے چہار موسمی تذویراتی شراکت داری کے بارے میں اپنے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بنیادی نقطہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2024 نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے 20 غیر ملکی دورے

ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے 2.0 کا جائزہ لیا گیا جو کہ معاشی تعاون کے فروغ اور رابطہ کاری کا اہم منصوبہ ہے، دونوں ملکوں نے باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور تذویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1884152587747754280

چینی سفیر نے چینی وزیر خارجہ کی جانب سے اسحاق ڈار کو نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی، 18 فروری کو متوقع مذکورہ اجلاس کی میزبانی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے چین کرے گا۔

مزید پڑھیں: مراکش کشتی حادثہ: اسحاق ڈار کی حکام کو متاثرین کی فوری اور مؤثر معاونت کی ہدایت

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے پاکستان کے کثیر الجہتی عزم کا اعادہ کیا، اجلاس کا عنوان ’کثیرالقومیتی طرزِعمل، اصلاحات اور عالمی نظامِ حکومت میں بہتری‘ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟