آئی سی سی نے بہترین کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان کردیا

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا ہے، کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اس فہرست میں شامل نہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری سال 2024 کے بہترین کھلاڑیوں میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سرفہرست ہیں، جنہوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت سرگارفیلڈ سوبرز ایوارڈ برائے آئی سی سی مین کرکٹر آف دی ایئر 2024 اپنے نام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے

جسپریت بمراہ یہ ایوارڈ تمام فارمیٹس میں مسلسل بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا، اس سے قبل جسپریت بمراہ نے آئی سی سی مین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا، وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، روی چندرن اشون، اور ویرات کوہلی بھی یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، 2 پاکستانی پلیئرز بھی شامل

جسپریت بمراہ نے 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے 8 میچز میں 15 وکٹیں نام کیں، جن میں جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میں 2 وکٹیں بھی شامل ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بمراہ نے 13 میچز میں 71 وکٹیں حاصل کیں، اس کے ساتھ وہ تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر بھی بن گئے ہیں۔

ویمن کرکٹر آف دی ایئر

ویمن کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کی میلی کیر نے اپنے نام کیا ہے، انہوں نے سال کے دوران 43 وکٹیں حاصل کیں، 14 کیچز پکڑے اور 651 رنز بھی اسکور کیے۔

ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر

مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھارت کے ارشدیپ سنگھ کے نام رہا، ویمن ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی نیوزی لینڈ کی میلی کیر کے نام رہا۔

ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر

مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ افغانستان کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمر زئی جبکہ ویمن ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بھارت کی سمرتی مندھانا کے نام رہا۔

ایمر جنگ کرکٹر آف دی ایئر

ایمر جنگ مین کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ سری لنکا کے کمندو میندس اور ایمرجنگ ویمن کرکٹر کا ایوارڈ  جنوبی افریقا کی انیری ڈرکسن کے نام رہا۔

امپائر آف دی ایئر

امپائر آف دی ایئر کا یوارڈ انگلینڈ کے رچرڈ النگ ورتھ کے نام رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ