پی ٹی آئی کی ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر کردی جائے گی، عمران خان اسی سال رہا ہوں گے، جنید اکبر

منگل 28 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) و صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم پارٹی کی تنظیم نو کرنے جارہے ہیں، ہومیو پیتھک قیادت کو سائیڈ پر کیا جائےگا، عمران خان 2025 میں ہی رہا ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے ایم این ایز سے مشاورت کی جائےگی، ہمارے پاس مختلف آپشنز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان

انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوں لیکن ایسا نظر نہیں آرہا، ہمارے پاس یہ آپشن بھی ہے کہ خیبرپختونخوا کی تمام شاہراہیں بند کردیں۔

جنید اکبر نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی میں سب سے زیادہ محنت کی، حکومت پی ٹی آئی کی خواتین اور کارکنوں کو نہیں توڑ سکی، سب پر مقدمات درج ہیں لیکن وہ ڈٹے ہوئے ہیں۔ اداروں اور عوام کے درمیان خلیج بہت خطرناک ہے، اس بات کو انہیں بھی سمجھنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں بہت غلطیاں کیں جو آج ہم بھگت رہے ہیں، سعد رفیق اس وقت بھی ہمیں آکر کہتے تھے کہ ایسے نہ کریں بھگتنا پڑےگا۔

چیئرمین پی اے سی نے کہاکہ ہماری حکومت میں اداروں کی مداخلت بہت زیادہ تھی، جو لوگ اس وقت ہمیں چھوڑ کر گئے ساری غلطی انہی کی نہیں تھی، اس میں کچھ لوگ صرف ہمارے رویوں کے باعث الگ ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ حکومت پی ٹی آئی میں فاوروڈ بلاک بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نئے صدر اور چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر خان کون ہیں؟

انہوں نے مزید کہاکہ جب میں جیل میں تھا تو سونے نہیں دیا جاتا تھا، اور ہر تھوڑی دیگر بعد آکر تصویریں بنائی جاتی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟