ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے کشتی حادثات پر سست تحقیقات کی وجہ سے احمد اسحاق کو عہدے سے ہٹایا۔

یہ بھی پڑھیں آئی جی خیبر پختونخوا اور ڈی جی ایف آئی اے کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے احکامات کے باوجود ایف آئی اے نے کشتی حادثات پر تحقیقات تندہی سے نہیں کیں، اور یہی وجہ ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔

اب وزارت داخلہ کی جانب سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے سمری کابینہ کو ارسال کی جائےگی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئے ڈی جی ایف آئی اے کے لیے افسران کی شارٹ لسٹنگ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے آج ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ثاقب نثار کے صاحبزادے کی آڈیو لیک، تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ

احمد اسحاق جہانگیر نے گزشتہ برس جنوری میں ڈی جی ایف آئی اے کا چارج سنبھالا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp