وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات اور ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے۔ دونوں اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق او ایس ڈی بنائے گئے اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احمد اسحاق جہانگیر پولیس سروس گریڈ 21 کے آفیسر ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کے لیے پولیس سروس کے منجھے ہوئے افسر کو تعینات کیا جائے۔