اپر کرم میں شرپسند عناصر کی فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے، پولیس کا سرچ آپریشن

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کرم میں شرپسند عناصر کی جانب سے انتظامیہ کے اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کرم: امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فائرنگ، حملہ آوروں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی

پولیس نے بتایا کہ اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شرپسند عناصر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔

حکومت کی جانب سے علاقے میں قیام امن کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں تاہم ابھی بھی شرپسند عناصر خوف و ہراس پھیلانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں لوئر کرم، 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد

اس سے قبل دو قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ تاہم اب حکومت کی مداخلت اور جرگے کی کوششوں سے فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ بنکرز کو مسمار کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل کے نئے فولڈ ایبل آئی فون کی اسکرین ٹوٹنے لگی، کمپنی کا متبادل فون دینے کا اعلان

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا، اسحاق ڈار

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

صدر آصف زرداری کا اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

نماز کی پابندی نے ہمایوں سعید کی زندگی کیسے بدل دی؟ اداکار کا بڑا انکشاف

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں