شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت اسکیموں کا منافع بھی کم ہوگیا

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 2 فیصد تک کمی کردی ہے۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز  کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 12 فیصد کرنے کے باعث قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 2 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا

سی ڈی این ایس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12 فیصد سے کم کر کے 11.88 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 13.92 فیصد سے کم کرکے 13.68 فیصد سالانہ اور پنشنرز کے سرٹیفکیٹس پر 13.92 فیصد سے 13.68 فیصد کردی گئی ہے۔

شہید فیملیز ویلفیئر اکاؤنٹس کے منافع کی شرح 13.92 فیصد سے کم ہو کر 13.68 فیصد سالانہ ہو گئی، جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 13.50 فیصد سے کم ہوکر 11.50 فیصد سالانہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں کمی، گاڑیوں کی قیمتیں کب اور کتنی کم ہوں گی؟

قلیل مدتی بچت اسکیموں میں بھی سرٹیفکیٹس کی شرح ایڈجسٹ کر دی گئی ہیں، ایک لاکھ روپے پر 3 ماہ کا سرٹیفکیٹ منافع 3 ہزار 190 روپے سے کم ہوکر 2 ہزار 810 روپے ہوگیا ہے

6 ماہ کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کے لیے ایک لاکھ روپے پر منافع کی شرح 6 ہزار 370 سے کم ہوکر 5 ہزار 660 کردی گئی ہے، جبکہ ایک سال کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس میں ایک لاکھ روپے پر منافع کی شرح  12 ہزار 380 روپے سے کم ہوکر 11 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے منافع کی شرح پر نظر ثانی

تاہم اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس، اکاؤنٹس، سرو اسلامک ٹرم اکاؤنٹس اور سرو اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بدستور برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان