قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے منافع کی شرح پر نظر ثانی

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے منافع پر نظر ثانی کرتے ہوئے ردوبدل کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع کی شرح میں معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ، پر منافع کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔

دوسری جانب شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 76 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے تاہم ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ، سیونگ اکاؤنٹ، سروہ اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروہ اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 20 بیسس بوائنٹس اضافے کے ساتھ 15.8 فیصد ہو گئی ہے، سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 20.5 فیصد رکھی گئی ہے جبکہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 76 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 19 فیصد ہو گئی ہے۔

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس، پینشنرز بینیفٹس اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 24 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15.6 فیصد ہوگئی ہے۔

اسی طرح ڈیفینس سیونگ سرٹیفکیٹ ، سرو اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح کو بالترتیب 14.4 فیصد، 18.54 فیصد اور 20.5 فیصد پر برقرار رکھتے ہوئے ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور