خیبرپختونخوا: سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت بلوچستان کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہMI 17  ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کی موڈیفکیشن کرکے ایئر ایمبولینس میں تبدیل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس شامل کرنے کا فیصلہ

ترجمان نے بتایا کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا ایوی ایشن کو ایئر ایمبولینس کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر عوامی خدمت کے لیے پیش کیا ہوا ہے جو کرم میں ادویات کی سپلائی اور پھنسے افراد کو نکالنے کے استعمال ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تبلیغ کرنے گئے ہوں گے‘مفتی قوی کی نائٹ کلب میں پارٹی، ویڈیو وائرل

مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

ریپبلکن سینیٹر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پوپ لیو کیخلاف ‘مذہبی جنگ’ پر کڑی تنقید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 3,300 پوائنٹس گر گیا

ویڈیو

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی