ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 15 افسران کے تبادلے

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پاکستان کسٹمز کے 14 اور ان لینڈ ریونیو کے ایک افسر کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 20 کے ممتاز علی کھوسو کو ڈی جی کسٹمز تعینات کیا گیا ہے، ممتاز کھوسو پہلے ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی تھے، گریڈ 20 کے محمد اسماعیل ڈائریکٹر کسٹمز آٹومیشن تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے افسران کے لیے ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا عمل روک دیا

اظہر حسین کو مرچنٹ کلیکٹر کسٹمز انفورسمینٹ گڈانی تعینات کیا گیا ہے، گریڈ 20 کے دیگر افسران میں نوید الٰہی اور یاسر مرتضی شامل ہیں ان لینڈ ریونیو گریڈ 20 کے احسن رضا چوہدری کو کمشنر فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp