یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت ملنے والے تجارتی فوائد کو انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی سے مشروط کردیا ہے۔
یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق اولوف اسکوگ نے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے فائدہ حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہا، عطا تارڑ
انہوں نے کہا کہ 2014 میں تجارتی اسکیم کے اجرا سے اب تک یورپی یونین مارکیٹ میں پاکستان کی کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے برآمدات میں ایک سو آٹھ فیصد اضافہ ہوچکا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان آنے والے نئے جی ایس پی پلس ضابطے کے تحت دوبارہ درخواست کی تیاری کر رہا ہے جی ایس پی پلس کے تحت تجارتی فوائد کا انحصار مسائل حل کرنے کی پیش رفت پر ہے انسانی حقوق کی فراہمی اور ٹھوس اصلاحات ضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سزائے موت کا قانون ختم کرے، یورپی یونین نے یہ مطالبہ کیوں کیا؟
واضح رہے کہ یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندہ خصوصی اولوف سکوگ نے پاکستان کا دورہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے عسکری قیادت، چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰی آفریدی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقاتیں کی ہیں۔
اپنے دورہ پاکستان کے دوران اولوف اسکوگ نے وفاقی و صوبائی وزرا، سول سوسائٹی کی تنظیموں، صحافیوں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔