سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار کے لیے ایک سال کی چھٹیاں اور تنخواہ ملے گی

بدھ 18 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔

امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے

اس اسکیم کے تحت ملازمین جنوری 2023 سے چھٹیاں لے سکیں گے۔ منصوبے کا مقصد یو اے ای کی معیشت کو فائدہ پہنچانا اور مضبوط کرنا ہے۔

چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا۔

امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس پر اب عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp