بھارت نے اپنے سالانہ دفاعی بجٹ میں بڑے پیمانے پر اضافہ کردیا ہے۔
تٖفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔
9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ بجٹ بھارت کے گزشتہ سال کے دفاعی بجٹ سے 4.5 فیصد زیادہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی کانگریس میں چین مخالف بھارت امریکا دفاعی تعاون ایکٹ متعارف
تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے جائیں گے۔
انڈین میڈیا کے مطابق اس بجٹ میں سے 486 ارب روپے جیٹ طیاروں کی دیکھ بھال اور نئےانجن خریدنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 243.9 ارب روپے بحری فوج کے لیے رکھے گئے ہیں۔