’امریکی خاتون آنے کے بعد چھیپا صاحب کی انگریزی بہتر ہوگئی‘، ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کی ویڈیو وائرل

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ممتاز سماجی رہنما رمضان چھیپا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو انگریزی میں دوسری مرتبہ امریکا کا صدر منتخب ہونے اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی، کسی نے ان کا مذاق اڑایا تو کسی نے کہا کہ امریکی خاتون کے آنے کے بعد چھیپا صاحب کی انگلش بہتر ہو گئی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ بس کر پگلے رلائے گا کیا‘۔

نجیب اللہ لکھتے ہیں کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شیشے میں اتارنے کے لیے رمضان چھیپا کو کسی نے لانچ کیا ہے۔

شفقت چوہدری لکھتے ہیں کہ رمضان چھیپا اچھا بھلا کام کررہے تھے، پتہ نہیں کون انہیں ٹک ٹاک اور یو ٹیوب ریلز پر لے آیا ہے۔

فیصل ملک لکھتے ہیں کہ جب سے امریکی خاتون پاکستان آئی ہیں رمضان صاحب کی انگلش کافی بہتر ہوگئی ہے۔

ایک صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ میری پریزینٹیشن کی ویڈیو کس نے بنائی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی ہوئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو سماجی رہنما رمضان چھیپا شارع فیصل پر قائم چھیپا فاؤنڈیشن کے ہیڈ کوارٹر لے آئے تھے۔

رمضان چھیپا نے کہا تھا کہ ’خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، کبھی کچھ تو کبھی کچھ بات کرتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں یہ معاملہ عزت سے حل ہو جائے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp