رمضان شوگر ملز کرپشن کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے  وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پرسماعت کی اور دونوں کی بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 6 فروری (جمعرات) کو سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان شوگرمل کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی کا فیصلہ محفوظ

دوران سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے مؤقف اختیار کیا کہ رکن پنجاب اسمبلی مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر گندے نالے کے لیے ڈائریکیٹو جاری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ کو پنجاب اسمبلی نے منظور کیا، ڈائریکٹو کے اجرا میں حمزہ شہباز کا کوئی کردار نہیں، مفروضوں پر بات نہیں ہوسکتی، انجنیر نے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ گندہ نالہ رمضان شوگر ملز کو فائدہ دینے کے لیے لگایا گیا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے اس میں گواہوں کو طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو چینی برآمد کرنے کا سب سے بڑا کوٹہ الاٹ

پراسکیوشن کے وکیل محمد وسیم نے دلائل پیش کیے کہ ہمارے پاس کوئی ایسا گواہ نہیں ہے جسے پیش کرنا ہے، تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، تمام شواہد فائل کے ساتھ لگائے ہوئے ہیں، اس کیس میں 7 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مدعی ذوالفقار علی نے بیان ریکارڈ کروایا ہے کہ اس نے کوئی درخواست نہیں دی۔ مدعی نے بیان دیا کہ 1991 میں گندہ نالہ اپنے خرچ پر بنانے کا حلف نامہ سے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چینی پر سٹے بازی، فی کلو 20 روپے تک اضافہ ہوگیا

عدالت نے پراسیکیوٹر محمد وسیم سے پوچھا کہ آپ کیا کہتے ہیں کہ کیا دوسرے گواہوں کے بیانات ہونے چاہئیں یا نہیں، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ اس میں جو متعلقہ ایم پی اے تھے وہ فوت ہوچکے ہیں، کیس میں تمام گواہ سرکاری ہیں اور بہت سے گواہ غیرمتعلقہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے حساب سے نالے کا روٹ تو صحیح بنا ہوا ہے۔ عدالت میں سرکاری وکیل کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا اور سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے