فیک نیوز سے وسیم اکرم بھی پریشان، ’میں نے محسن نقوی کے حوالے سے بیان نہیں دیا‘

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم لیجنڈری مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی جعلی خبروں سے پریشان ہو گئے ہیں، لیجنڈری فاسٹ بولر نے ان سے منسوب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کے انتخاب پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر تنقید کی خبروں کی تردید کردی ہے اور ایسی جعلی خبریں پھیلانے والوں کو مپیٹس (بے وقوف) قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فہیم اشرف اور خوشدل شاہ ٹیم میں کیسے آگئے، سمجھ سے باہر ہے، وسیم اکرم

پیر کو سابق کپتان نے سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر میڈیا میں چھپنے والی خبروں کے لنکس اور امیجز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محسن نقوی کے بارے میں جھوٹی خبریں، جھوٹ بولنا بند کرو، بس بہت ہو گیا اور براہ مہربانی ان مپیٹس (بے وقوفوں) پر یقین نہ کریں، ’سابق کپتان نے یہ واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی اس طرح کے تبصرے نہیں کیے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مبینہ طور پر آئندہ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کے اعلان سے مطمئن نہیں ہیں اور یہ کہ انہوں نے ٹیم سلیکشن پر چیئرمین بی سی بی محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:’اتنے نالائق سلیکٹرز نہیں دیکھے‘، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید

تاہم پیر کو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں انہوں ٹیم سلیکشن پر اپنے اعتراضات کی وکالت کی تاہم اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے ٹیم سلیکشن پر پی سی بی کے سربراہ کو کسی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وسیم اکرم نے محسن نقوی کی قیادت اور اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب کردہ اسکواڈ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل نہیں کر پائے گا۔ تاہم وسیم اکرم نے ان خبروں کو محض افواہیں، جھوٹ اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے فوری مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ ایک اہم موضوع رہا ہے، جس میں کچھ کھلاڑیوں کے انتخاب پر شائقین اور تجزیہ کار تنقید اور اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ تجزیہ کار فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور طیب طاہر کو ٹیم میں شامل  کیے جانے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے یقین ہے کہ بابر اعظم کے حق میں ٹوئیٹ فخر زمان نے خود نہیں لکھی، وسیم اکرم

کھلاڑیوں کی سلیکشن پر جاری بحث کے باوجود ایسی خبروں سے متعلق وسیم اکرم کی سختی سے تردید ذرائع ابلاغ میں غلط معلومات کے پھیلاؤ سے متعلق خطرات کو اجاگر کرتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت جب چیمپیئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔

پاکستان چیمپیئنز ٹرافی میں اپنی مہم کا آغاز 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے میچ کے ساتھ کرے گا۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا بھرپور دفاع کرے گا، جس کے لیے تمام کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی طور پر بھی یکسو ہونا لازم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی