اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد کا او پی ایف اور ایس آئی ایف سی کا اہم دورہ

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن (او پی جی ایف) کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) اور ایس آئی ایف سی کا دورہ دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر او پی ایف میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بے پناہ کاوشوں کی بدولت ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ اجلا س کے دوران اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پٹرولیم کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت

اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار تشکر کیا۔

دوسری جانب وفد کے ایس آئی ایف سی کے دورے کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی جانب سے وفد کو مختلف پہلوؤں اور ملک میں کاروباری ماحول کی بہتری کے حوالے سے اہم کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران حکام نے بتایا کہ پاکستانی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، ہم پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘ کا قیام، فائدہ کتنا ہوگا؟

اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے ہر حال میں اپنے ملک کی ترقی کے لیے کام جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟