قومی پرچم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کہ پاکستان کی حقیقت کو تشدد سے نہیں توڑا جاسکتا، قومی پرچم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں، تشدد صوبے کے عوام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ان کیمرہ اجلاس میں گفتگو میں کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی سنگینی پر سنجیدہ رویہ اختیار کرنا ضروری ہے، دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، غیر متوازن ترقی پورے صوبے کا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم بلوچ کو فیصلہ کرنا ہے کہ تشدد کا راستہ لاحاصل ہے، مذاکرات ان سے کیسے کریں جو معصوم نہتے مسافروں کو ماررہے ہیں، ریاست کو دہشتگردوں کی جانب سے تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بلوچستان کو آئین نے مکمل حقوق دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حقیقت کو تشدد سے نہیں توڑا جاسکتا، تشدد بلوچستان کے عوام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے، ترقی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، کئی دہائیوں سے ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان خون کے ذریعے آزاد نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کو قیادت کرنی ہوگی اور اقدامات اٹھانے ہوں گے، پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں، بلوچ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ان کی حقیقی خدمت کون کررہا ہے،18 لاشیں بھی اٹھائیں اور گالیاں بھی سنیں، یہ مزید برداشت نہیں ہوگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر نے کہا کہ  کسی فرد کے رویے کو پورے ادارے سے منسوب نہ کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمان کی والدہ سے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp