ڈکی بھائی نے خود کو منافق کیوں قرار دیا؟

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے خود کو منافق قرار دے دیا۔

ڈکی بھائی نے حال ہی میں طلحہ ریووز کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شام ادریس کے ساتھ اپنے حالیہ تنازعے کے ساتھ ساتھ فیملی وی لاگنگ پر بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی یوٹیوب سے ماہانہ کتنے لاکھ ڈالر کما رہے ہیں؟

ڈکی بھائی نے کہا کہ ’لوگ میرے بارے میں کہتے ہیں کہ پہلے میں شام ادریس کو ان کی فیملی وی لاگنگ کی وجہ سے کٹہرے میں لاتا تھا اور اب میں یہی کر رہا ہوں۔ اس پر میں کوئی وضاحت نہیں دوں گا، لیکن ہاں، میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ یہ میری منافقت ہے کہ اب میں یہی کر رہا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ  لوگ فیملی ولاگنگ اور روسٹنگ دونوں طرح کی ویڈیوز پر تنقید کرتے ہیں۔ مواد کی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سوشل میڈیا انفلوئنسر کو مواد کی تبدیلی سے گزرنا پڑتا ہے۔

ڈکی بھائی نے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فیس بک سے ویڈیوز بنانے کا آغاز کیا، پھر ٹیک ویڈیوز بنائیں، اس کے بعد اسٹوری ٹائم ویڈیوز، روسٹنگ ویڈیوز اور ری ایکشن ویڈیوز بھی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مواد اور ٹرینڈز وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ لوگ آپ پر تنقید بھی کرتے ہیں لیکن ہم سب کو خوش نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: وی لاگر ’ڈکی بھائی‘ کی بیگم کے ہاتھوں پٹائی والی ویڈیو کڑی تنقید کی زد میں

فیملی وی لاگنگ چھوڑیں گے یا نہیں اس سوال کے جواب میں ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کانٹینٹ میں شفٹ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسٹنگ چھوڑ دی، گالیاں دینی چھوڑ دیں، گیمنگ چھوڑ دی تو اس نے بھی ختم ہونا ہے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی حال ہی میں ایک بڑے تنازع کے باعث اپنے چینل سے 400,000 سے زائد سبسکرائبرز کھو بیٹھے ہیں۔

حال ہی میں شام ادریس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ڈکی بھائی پر الزام لگایا کہ وہ چھوٹے یو ٹیوبرز کو دھمکیاں دیتے ہیں اور ان پر حملہ بھی کرتے ہیں۔ ان الزامات کی وجہ سے مداحوں نے ڈکی بھائی کا چینل سبسکرائب کرنا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ان کے سبسکرائبرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان پاکستان کو ایل این جی کی فراہمی کے لیے تیار، باضابطہ پیشکش کردی

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

2025 کے سیلاب نے پاکستان کے 33 لاکھ سے زائد افراد کے روزگار پر پانی پھیر دیا

پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

امریکا میں موسم  بہار کے دوران برفانی طوفان کی وارننگ، درجہ حرارت میں 50 ڈگری تک کمی کا امکان

ویڈیو

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیوامریکی صدر ٹرمپ کو ایران سے بڑا معاہدہ ہونے کی امید، اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاری تیز

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ