پارٹی میں چور ناقابل برداشت، عمران خان نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا، جنید اکبر

بدھ 5 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر و چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا ہے کہ میں سیاسی کارکن ہوں، اگر عمران خان نے بھی میری بات نہ مانی تو صدارت سے الگ ہو جاؤں گا۔ چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔

مرادن میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہنے کی جرأت رکھتا ہوں، میں سیاسی کارکن ہوں سیاسی نوکر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے اپنے ملک کے سپہ سالار کو خط لکھا، اس میں غلط کیا ہے، جنید اکبر نے سوال اٹھا دیا

انہوں نے کہاکہ چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائےگا، ہم سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ عمران خان تک پہنچائی جائےگی۔

جنید اکبر نے کہاکہ جب تک عمران خان کا علی امین گنڈاپور پر اعتماد پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم سے غلطیاں ہوئیں جن کا خمیازہ آج بھگت رہے ہیں، جو لوگ آج ہم پر ہنس رہے ہیں کل اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑےگا۔ ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔

صدر پی ٹی آئی کے پی کے نے کہاکہ ہم نے اپنے کارکنوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھایا پھر بھی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کو لکھے عمران خان کے خط پر کیا توقع ہے؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا

جنید اکبر نے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ اب ہومیو پیتھک قیادت کو سائیڈ پر کردیا جائےگا اور ہارڈ لائنر آگے آئیں گے۔ انہوں نے اسلام آباد کی طرف مارچ کی بھی دھمکی دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟