معروف ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان نے نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو کیوں معاف کیا؟

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ دنوں پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز کی  غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں مناہل ملک، امشا رحمان اور متھیرا شامل ہیں۔ امشا رحمان کی ویڈیوز لیک کرنے والے شخص جس کا نام عبدالعزیز ہے اور اس کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے کو گرفتار کیا تھا۔

تاہم ٹک ٹاکر امشا رحمان نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو معاف کردیا۔ امشا رحمان کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ملزم شرمندہ ہے، اس لیے ہم فی سبیل للہ ملزم کومعاف کرتے ہیں اور اس کی ضمانت کی مخالفت نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار امشا رحمان کی نازیبا ویڈیوز کس نے لیک کیں؟

ملزم کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز کو کسی نے امشا رحمان کی پوسٹ بھیجی تھی اور اس نے ویڈیو کو آگے فارورڈ کر دیا۔ انہوں نے کہا ’میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے، اور مدعی نے میرے بیٹے کو بے قصور قرار دیتے ہوئے معاف کر دیا ہے‘۔

عبدالعزیز کے والد نے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ ان کے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے، امشا رحمان نے انہیں معاف کر دیا ہے اس لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیوز کیسے لیک ہوئیں، متھیرا نے بتا دیا

واضح رہے کہ اپنی نازیبا ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے امشا رحمان نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی نازیبا ویڈیوز دیکھیں تو ان کی زندگی تو جیسے ختم ہی ہو گئی، وہ یونیورسٹی نہیں جا سکتی تھیں اور لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی تھیں۔

امشا نے کہا کہ ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو پوسٹ کرنے والے بھول جاتے ہیں کہ جس کی ویڈیوز لیک کی جا رہی ہیں اس کی زندگی کس مشکل میں پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ جب ان کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئیں تو وہ اپنے ٹک ٹاک پر ویڈیو اپلوڈ کر کے اس پر ردعمل دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے ایف آئی اے سے رجوع کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟