ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے معصوم شہریوں کو سمندری راستے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی، مسافر کی شناخت محمد عثمان عمر کے نام سے ہوئی جو ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہورائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا،مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی انسانی سمگلر سے رابطے میں تھا، مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25 لاکھ روپے کے عوض اسپین پہنچانے کا وعدہ کیا۔

سینیگال  پہنچنے پر مسافر کے والد نے ایجنٹ کو 25 لاکھ ادا کیے،ایجنٹ نے مسافر کو بائی ائیر قانونی طور اسپین بھجوانے کا وعدہ کیا تھا، تاہم سینیگال پہنچنے پر ایجنٹ نے مسافر کا پاسپورٹ ضبط کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندے گرفتار

 ایجنٹ نے سمندر کے راستے شہری کو یورپ بھجوانے کی کوشش کی تاہم مسافر نے انکار کیا، بعد ازاں ایجنٹ نے مسافر کے پاسپورٹ پر جعلی اسٹیمپ لگا کر غیر قانونی طریقے سے یورپ بھیجنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا۔

مسافر کو سینیگال میں 4 ماہ تک سیف ہاؤسسز میں رکھا گیا، جہاں مزید 13 پاکستانی بھی موجود تھے، مسافر نے بعد ازاں وطن واپسی کا فیصلہ کیا، تفتیش کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ سید ضمیر شاہ نامی ایجنٹ ترکی میں غیر قانونی سفر کے انتظامات کرتا ہے، جبکہ حاجی مرزا احسن بیگ موریطانیہ کی سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرتا ہے، مسافر سے مزید پوچھ کچھ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثات: 65 ایف آئی اے افسران بلیک لسٹ، انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کا حکم

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔

جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ویزا حصول میں ملوث ملزم  گرفتار

دوسری طرف ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ویزا حصول میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم فراڈ اور جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہے، ملزم کی شناخت کاشف امین کے نام سے ہوئی، ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم پر 2024 میں جعلی سفری دستاویزات فراہم کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم نے شہری کو امریکا کے وزٹ ویزے کے حصول کے لیے جعلی کاغذات مہیا کیے تھے، ملزم نے شہری کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض امریکی کمپنی کی جعلی دستاویزات فراہم کیں، علاوہ ازیں ملزم نے شہری کو پاکستانی کمپنی میں ملازمت کی دستاویزات بھی فراہم کیں۔

امریکی قونصلیٹ کراچی نے مذکورہ جعلسازی کی نشاندہی کی تھی، جس پر ملزم کے خلاف کاروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم گزشتہ سال سے مفرور تھا، ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم گزشتہ روز کینیڈا سے کراچی پہنچا، جہاں امیگریشن کے دوران اس کے کوائف IBMS سسٹم میں ہٹ ہوئے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان