بادشاہ چارلس کی فراخدلی، کیا ناراض بہو تاجپوشی میں شرکت کریں گی؟

بدھ 19 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ چارلس III نے بکنگھم پیلس سووینیئر پروگرام کے لیے ایک تصویر کا انتخاب کیا ہے جس میں ان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل بھی شامل ہیں جس سے ان کی بادشاہ اور رانی کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے امکانات روشن پیدا ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے یہ انکشاف ہوا تھا کہ میگھن مارکل اگلے مہینے کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی جس سے یہ پتا چلتا تھا کہ شاہی خاندان اور ان کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

لیکن اب جب کہ بادشاہ نے بکنگھم پیلس سووینئر پروگرام (جو تاجپوشی کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور جس میں بادشاہ اور ملکہ کی زندگیوں کی دستاویزی تصاویر بھی شامل ہیں) میں اپنے بیٹے ہیری اور بہو میگھن دونوں کی تصایر شامل کی ہیں اس سے اندازہ یہی ہوتا ہے کہ دونوں تاجپوشی میں شریک ہوں گے۔

 

کنگ چارلس نے سوینیئر کے لیے سنہ 2018 کا ایک خاندانی پورٹریٹ منتخب کیا ہے جس میں چارلس اور دوسری اہلیہ کیمیلا کے ساتھ بڑے بیٹے پرنس ولیم اور ان کی بیوی کیٹ ان کے تین بچوں پرنس جارج، شہزادی شارلٹ، پرنس لوئس، اور پرنس ہیری اور میگھن مارکل شامل ہیں۔

میگھن کے آئندہ تقریب میں شرکت نہ کرنے کے امکان کے پیش نظر بادشاہ کے اس اقدام کو ان کی طرف سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل دونوں کے لیے صلح کا پیغام سمجھا جا رہا ہے۔

قبل ازیں تاجپوشی کے موقع پر ہیری اور میگھن کی ایک ساتھ شرکت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ کچھ روز قبل شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں 6 مئی کو ہونے والی رسم تاجپوشی میں صرف شہزادہ ہیری کی شرکت کا تذکرہ تھا جبکہ میگھن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ اسی روز اپنے بیٹے آرچی کی چوتھی سالگرہ ہونے کے باعث شریک نہیں ہوسکیں گی۔

اس حوالے سے گارجین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی بظاہر ایک وجہ تو یہ ہے کہ تاجپوشی والے روز ہی ان کے پرنس آرچی کی سالگرہ ہے۔ تاہم اس کی اصل وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ دونوں میاں بیوی اور شاہی خاندان کے درمیان تعلقات ہنوز کشیدہ ہیں۔

یاد رہے کہ سسیکس اور محل کے درمیان تعلقات جنوری میں ہیری کی یادداشت اسپیئر کی اشاعت کے بعد سے کشیدہ ہیں جس میں انہوں نے شاہی خاندان اور ادارے کے ارکان پر تنقید کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بادشاہ چارلس میگھن کی تاجپوشی میں شرکت نہ کرنے پر رنجیدہ تھے اور انہیں افسوس ہے کہ وہ تاریخی موقع پر اپنے چہیتے بیٹے کی بیوی اور اپنے پوتے پوتیوں کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

یاد رہے کہ ہیری اور میگھن کو آخری بار شاہی خاندان کے باقی افراد کے ساتھ ستمبر 2022 میں ملکہ ایلزبیتھ کی آخری رسومات کے دوران دیکھا گیا تھا۔ میگھن اور ہیری نے جنوری 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ شاہی خاندان کے سینیئر فرد کے اعزاز سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ وہ اب امریکا میں اپنے دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟