وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں اشیائے خور و نوش میں مہنگائی کی شرح کم ہے۔ کاشتکار او رعام آدمی آنے والی ترقی اور خوشحالی کے دنوں کو محسوس کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسرے صوبوں کے لیے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا
عام انتخابات کا سال مکمل ہونے پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے صدر مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف اور وزیراعظم محمد شہبازشریف کوخراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد شہبازشریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر خوش آئند ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا ہے کہ معاشی مشکلات اور سیاسی عدم ا ستحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ ثابت ہوگیا مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہی معیشت ترقی کرتی ہے اور عوام خوشحال ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آنے سے غریب آدمی کے گھر میں خوشحالی آئے گی۔