آئرش باکسر جان کونی مقابلے کے دوران دماغ میں چوٹ لگنے سے جاں بحق

اتوار 9 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئرلینڈ کے جوانسال باکسر جان کونی سپر فیدر ویٹ چیمپیئن شپ فائٹ کے دوران دماغ میں چوٹ لگنے کے ایک ہفتے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے السٹر ہال میں ویلش فائٹر نیتھن ہوویلز کے ساتھ مقابلے کے دوران 28 سالہ جان کونی کو دماغ میں چھوٹ لگنے کے بعد اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

سیلٹک سپر فیدر ویٹ ٹائٹل کا یہ دفاعی مقابلہ 9ویں راؤنڈ میں روک دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں جان کونی کے دماغ میں انٹرکرینیئل ہیمرج کی تشخیص ہوئی تھی۔

جان کونی کے پروموٹرز ایم ایچ ڈی پروموشنز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے باکسنگ کے میدان میں اس بڑے نقصان کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جان کونی ایک ہفتے تک زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں، ان کا خاندان اور منگیتر بیلفاسٹ کے رائل وکٹوریہ اسپتال کے طبی عملے کی کوششوں کے شکر گزار ہیں۔

جان کونی نے نومبر 2023 میں لیام گینور کے خلاف سیلٹک سپر فیدر ویٹ ٹائٹل جیتا تھا لیکن اس سے اگلے سال کا زیادہ تر حصہ انہوں نے ہاتھ کی انجری سے صحت یاب ہونے میں گزاردیا تھا۔

باکسنگ کمیونٹی کی جانب سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا جس میں ساتھی فائٹر کونراڈ کمنگز نے انہیں ’زبردست فائٹر‘ قرار دیا جبکہ جان کونی کے ساتھ مقابلے کے بعد ریٹائر ہونے والے گینر نے ان کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں