صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے۔
صدر مملکت آصف زرداری پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے، اور آغا خان چہارم کے انتقال پر ان سے تعزیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد پرنس رحیم الحسینی جانشین نامزد
دورے کے دوران صدر مملکت آصف زرداری پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔
قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرنے کے بعد کراچی پہنچے تھے۔
چین کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے چینی شہر ہاربن میں9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں صدر زرداری کا دورہ چین کتنا مثبت اور کارآمد رہا؟
صدرمملکت کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔