نئی دلی میں رنگارنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد، تصویری نمائش بھی پیش کی گئی

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی کے زیر انتظام پاکستان فیسٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستانی تہذیب و تمدن، ثقافت اور پکوانوں سمیت فنون لطیفہ کی عکاسی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 5سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ کا کارنامہ، انڈیا کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان فیسٹ میں متعدد اسٹالز لگائے گئے، جن میں فیس پینٹ، روایتی پاکستانی ملبوسات اور پاکستانی پکوان کے اسٹالز بھی شامل ہیں، پاکستانی روایات، تہذیب، فنون لطیفہ اور تاریخ کے تناظر میں ایک تصویری نمائش بھی پیش کی گئی۔

اس موقع پر نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ پاکستان فیسٹ کے رنگ اور لذیذ ذائقے پاکستان کی قابل فخر ثقافت اور روایات کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اس طرح کی تقریبات ثقافتی افہام و تفہیم کے فروغ کے لیے اہم ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور انڈیا کے نامو ر فنکاروں کی تعلیمی قابلیت جان کر آپ دنگ رہ جائیں

ان کا کہنا تھا کہ ہمدردی اور دوستی کی فضا کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی تقریبات ضروری ہیں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد پاکستان فیسٹ میں شریک ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp