5سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ کا کارنامہ، انڈیا کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کے 5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کے مارشل آرٹسٹ ایم وی ارجن پریان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ ایتھلیٹ عرفان محسود نے رواں ماہ 100 گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

عرفان محسود نے اپنے بیٹے سفیان محسود کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی بنایا، جس نے بھارت کے کے گوکلناتھ اور ایم وی ارجن پریان کا ریکارڈ توڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 70 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کا اگلا ہدف کیا ہے؟

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ ‘کسی شخص کے گرد چڑھنے کا تیز ترین وقت 7.87 سیکنڈ ہے اور یہ کامیابی عرفان محسود اور سفیان محسود (دونوں پاکستان) نے ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان میں 19 جون 2024 کو حاصل کی،عرفان محسود ایک سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ٹائٹل ہولڈر ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکار بھارت کے ایم وی ارجن پریان کے پاس تھا، جنہوں نے سافٹیسٹ ٹائم ٹو کلمب اراؤنڈ پرسن میں 9.78 سیکنڈز کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

33 سالہ محسود نے سب سے زیادہ پش اپس، اسکواٹس، جمپنگ جیک، اسکواٹ تھرسٹس، اسٹیپ اپس، گھٹنے کے وار، کہنی پر ضرب لگانے، سائڈ جمپ اور اونچی چھلانگ لگانے کے ریکارڈ بنائے ہیں۔

اطالوی ویٹ لفٹر مارسیلو فیری نے ایک منٹ 32 سیکنڈ تک اپنے پیر سے 40 پاؤنڈ وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، اسے عرفان محسود نے 3 منٹ اور 20 سیکنڈ کے لیے اتنا ہی وزن اٹھا کر توڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مارشل آرٹ شاہزیب رند کی فرانسیسی حریف کو شکست

محسود اب تک 16 ممالک کے ریکارڈ توڑ چکے ہیں، جن میں امریکا، برطانیہ، بھارت، چین، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، اسپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق، پاکستان اور شام شامل ہیں۔ انہیں 2023 میں صدارتی ایوارڈ بھی ملا۔

آل پاکستان ایم ایم اے کے صدر بابر راجہ کے مطابق محسود پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کیے ہیں، وہ جس ضلع سے تعلق رکھتے ہیں وہاں کوئی لائم لائٹ نہیں ہے لیکن وہ اب بھی ایم ایم اے میں ایک کھلاڑی کے طور پر بڑے پیمانے پر شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہے۔

راجہ نے کہا کہ آل پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن محسود کو باڈی میں سینئر کردار دینے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ دوسرے ایتھلیٹس ان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز