یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر گرنے سے وزیر داخلہ اور نائب وزیر داخلہ سمیت وزارت داخلہ کی اعلیٰ قیادت سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ کیف کے مضافاتی علاقے برووری میں بچوں کی نرسری کےقریب پیش آیا، ہیلی کاپٹر حادثے میں یوکرین کے وزیر داخلہ، نائب وزیر داخلہ اور سیکرٹری سمیت وزارت داخلہ کی اعلیٰ قیادت ہلاک ہو گئی، اس کے علاوہ حادثے میں بچوں کے اسکول کی عمارت اور دیگر تعمیرات کو بھی نقصان پہنچا۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ جنگ زدہ علاقوں کے فضائی دورے پر تھے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔

اس موقع پر ریاست کے اعلیٰ پولیس افسر نے فیس بک پر لکھا کہ گرنے والا ہیلی کاپٹر یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس کا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 3 بچے بھی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے وزیر داخلہ ڈینس موناسٹر اسکی صدر ولودومیریزیلنسکی کی کابینہ کے ایک اہم رکن تھے اور انہوں نے فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں عوام کو اپ ڈیٹ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان