انجری کے شکار پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سفینہ خان کہتی ہیں کہ ان کی صائم ایوب کے ساتھ فل ویڈیو بنائی جائے، جب صائم ایوب جانے لگتے ہیں تو ساتھ ہی خاتون کہتی ہیں کہ ’اگر ایک منٹ بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفینہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کہا کہ یہ ویوز کے لیے کچھ بھی کرتی ہیں جبکہ متعدد صارفین نے انہیں بدتمیز قرار دیا۔
سفینہ خان نے اب یہ ویڈیو اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر شیئرکرتے ہوئے وضاحت دی کہ وہ صائم ایوب کو کچھ نہیں کہہ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں صائم ایوب کے ساتھ آئے ایک شخص کو جواب دے رہی تھی جنھیں جانے کی بہت جلدی تھی‘۔
Pakistani cricket player Saim Ayub and my video has gone viral on all social media platforms
that’s crazy! 🤪
( میں صائم ایوب کیساتھ ائے ایک شخص کو جواب دے رہی تھی جنھیں جانے کی بہت جلدی تھی ) #CricketFever #SaimAyub pic.twitter.com/JPbI6nsmGn— Safina Khan (@SafinaKhann) February 10, 2025
اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامراور صائم ایوب کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب اور ہانیہ عامر لندن میں ایک تقریب میں موجود تھے جہاں ان کی ملاقات ہوئی۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کے بعد ان کو علاج کے لیے لندن لے جایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب سے متعلق بری خبر، کتنے عرصے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایم آر آئی اسکین، ایکسریز اور میڈیکل رپورٹس کے بعد صائم ایوب کو 10 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تب تک وہ کرکٹ سے دور رہیں گے، صائم ایوب بدستور اپنا ری ہیب انگلینڈ میں جاری رکھیں گے۔