صائم ایوب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اتوار 9 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹر صائم ایوب کی لندن میں پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات ہوئی ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے لمحات کو ویڈیو کی شکل میں اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں صائم ایوب سے متعلق بری خبر، کتنے عرصے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کی ہانیہ عامر سے سر راہ ملاقات اس وقت ہوگئی جب دونوں لندن میں ایک ہی تقریب میں موجود تھے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صائم ایوب اور ہانیہ عامر خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات کررہے ہیں، جبکہ انہیں پوز دیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہانیہ عامر نے لندن میں تقریب کے اختتام پر گاڑی میں جانے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کیا، تاکہ ان سے ملاقات ہوسکے۔

ہانیہ عامر نے صائم ایوب سے ملاقات کے وقت تصویر اور ویڈیو بنائی، ساتھ ہی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

واضح رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لندن بھیجا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp