وزیراعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کو سراہا

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے دبئی میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں میکرو اکنامک استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام پر گفتگو ہوئی۔

گزشتہ روز دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات کے بعد اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ملاقات میں کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام پر موثر عمل درآمد پر حکومتی کاوشوں کو سراہا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ پر پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف وفد سے کیا گفتگو ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتادیا

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر بھی پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس موقع پر آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی اور ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے سمیت دیگر سیکٹرز میں بہتری لانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کو معاشی استحکام، موثر کارکردگی اور پائیدار پنصوبہ بندی کے لائحہ عمل کے لیے حکومتی عزم کا بھی یقین دلایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں