اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں خواتین کی شرکت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، ایوان کی سرگرمیوں میں ان کی شراکت داری بہترین ہے۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز (پیپز) میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے قومی اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر بنایا تھا تاکہ خواتین اپنے بچوں کو وہاں رکھ سکے، اسی طرح کچھ وقت پہلے میں نے حالات کی وجہ سے ہدایت کی کہ قومی اسمبلی میں خواتین ملازمین مغرب کے بعد نہ رُکے اور گھروں کو چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیے: اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد روس کا دورہ کرے گا
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہم نے لیجسلیٹیو کونسل بنائی ہوئی ہے جسے آپ استعمال کرسکتے ہیں، اسی طرح پارلیمان پہ کورسز ترتیب دی گئی ہیں جو 17 یونیورسیٹیز میں ہیں اور اس میں بھی خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چینی وزیراعظم کا حالیہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیشرفت ثابت ہوگا، ایاز صادق
انہوں نے پیپز کے عہدیداروں سے کہا کہ آپ لوگ خواتین کے قومی اسمبلی کے دوروں کو سہولیات فراہم کریں، ابھی بھی ہر روز فاٹا، اندرون سندھ اور بلوچستان سے خواتین قومی اسمبلی کے دورے پر آتی ہیں۔