چینی وزیراعظم کا حالیہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیشرفت ثابت ہوگا، ایاز صادق

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چین کے وزیراعظم کا حالیہ دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے، اجلاس سے علاقائی استحکام کو تقویت ملے گی۔  انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد اور مخلص دوست ہے اور پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی سدا بہار دوستی پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اور خوشحالی چین کا عزم ہے، چینی وزیر اعظم لی چیانگ

اسپیکر نے چینی وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کو بہت اہمیت دیتا ہے، اس کے حالیہ اجلاس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔  پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے منصوبے دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر توانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی اہمیت پر  گفتگو کی گئی۔ اسپیکر نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون سے پاکستانی عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے تعلیمی اور سائنسی تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے علاقائی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے چینی وزیراعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گرمجوشی سے مصافحہ

ایاز صادق نے امید ظاہر کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم سے علاقائی تعاون کو فروغ  دیا جائے گا۔ اس موقع پر علاقائی امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چین پاکستان کا اسٹریٹجک شراکت دار، مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان اور چین کے مابین پارلیمان کی سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے  مستقبل میں پارلیمانی وفود کے تبادلے کو فروغ دینے اور قومی اسمبلی اور چینی پارلیمان کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ جبکہ اسپیکر ایاز صادق نے امید ظاہر کی کہ چین کے وزیراعظم کا حالیہ دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 ایلون مسک کو بڑا سیاسی دھچکا، 4 ہزار 700 کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود ری پبلکن امیدوار ہار گئے

امریکا میں ترقی پسند سیاست کا نیا دور شروع ہوگیا، میئر نیویارک کا دعویٰ

شکست کی ساری ذمہ داری مجھ پر کیوں؟ پاکستان کے فٹ کھلاڑی بھی بھارت کے خلاف 120 رنز نہ کرسکے، اعظم خان

ناسا کی دوربین کا غیر متوقع اختتام، خلائی ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا