سندھ میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ منصوبہ تیار کیا جائے، چیئرمین پی سی بی کی وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی نے کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ سے متعلق باقاعدہ منصوبہ تیار کرنے کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد، ایک آدھ میچ کی ہار پر ناراض نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان بدھ کو کراچی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں حیدر آباد اسٹیڈیم اپ گریڈ کر کے انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ سندھ کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں سے ٹیلنٹ تلاش کیا جانا چاہیے، جس پر دونوں حکومتی عہدیداروں نے اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:‘آپ لوگ میچ دیکھنے کیوں نہیں آتے؟’ بابر اعظم کا کراچی والوں سے شکوہ

محسن نقوی نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو کرکٹ میں آگے لایا جائے اور ٹیلنٹ ہنٹ سے متعلق باقاعدہ منصوبہ تیار کیا جائے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم کی بحالی بہت ضروری ہے، بعدازاں کراچی اسٹیڈیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ یہاں پر ہائی لیول کی کرکٹ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش میں شامل مزدوروں کا ریڈ کارپٹ استقبال

انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے، عوام 19 کو زبردست پروگرام دیکھیں گے، ہماری ٹیم بہت محنت کر رہی ہے اس کے نتائج بھی چیمپیئنز ٹرافی میں نظر آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ