ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے 2 روزہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔ جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اور مہمان صدر کے لیے ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
مہمان صدر کو سلامی کے چبوترے پر لایا گیا جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعد مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کی، مہمان صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے، جنہوں نے مہمان صدر سے مصافحہ بھی کیا۔
پاک فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ پیش کر کے معزز مہمان کو سلامی دی۔
بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے وفاقی کابینہ کے ارکان کا فرداً فرداً تعارف کرایا، اس کے بعد صدر اردوان نے اپنے وفد کے ارکان سے وزیراعظم کا تعارف کروایا۔
صدر اردوان نے ایوان وزیراعظم کے سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا،اور ملکی سلامتی، پاک ترک تعلقات اور دونوں ملکوں کے استحکام کے لیے دعا بھی کی گئی۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا دو روزہ دورہ پاکستان ، شاندار پروٹوکول کے ساتھ ترک صدر کا قافلہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچا۔ شاہراہ دستور پر پاکستان اور ترکیہ کے پرچموں کی بہار۔ pic.twitter.com/cjTXx3GYF6
— WE News (@WENewsPk) February 13, 2025
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پروزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھین:ترک صدر اردوان نے غزہ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو ’فضول‘ قرار دے دیا
دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا سفد بھی موجود ہے، مہمان صدر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif along with the President of Pakistan Asif Ali Zardari receive the President of Turkiye H.E. Recep Tayyip Erdogan upon his arrival for his two day official visit to Pakistan.
February 13, 2025. pic.twitter.com/zGlRo7Mk02— Prime Minister's Office (@PakPMO) February 12, 2025
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے 7ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ اور متعدد اہم معاہدوں سمیت مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
During his stay in Pakistan, Recep Tayyip Erdogan will meet with President Asif Ali Zardari and Prime Minister Shehbaz Sharif@PakinTurkiye@ForeignOfficePk@PresOfPakistan@PakPMO@CMShehbaz
✈️ #PakistanTurkiye #RadioPakistan https://t.co/AJFccoxLwD— Radio Pakistan (@RadioPakistan) February 12, 2025
وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ترک صدر پاکستان ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما دارالحکومت اسلام آباد میں مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ سے بھی خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کا غزہ کی صورت حال پر او آئی سی اجلاس بلانے کی حمایت پر اتفاق
واضح رہے کہ اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تذویراتی سمت فراہم کرتا ہے۔
کونسل کے تحت متعدد مشترکہ قائمہ بھی کمیٹیاں ہیں، اب تک اس کونسل کے 6 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں اور آخری اجلاس بھی اس سے قبل 13 اور 14 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہی منعقد ہوا تھا۔