ترک صدر اردوان نے غزہ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو ’فضول‘ قرار دے دیا

پیر 10 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ متعلق امریکی صدر کے بیان پر بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کیوں کہ یہ فضول ہے، غزہ کے لوگ غزہ میں رہتے ہوئے اس کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے غزہ کے لوگوں کے اپنی زمین پر حق ملکیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی وہاں سے کوئی نہیں نکال سکتا، اس کا اختیار کسی کے پاس نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس علاقے کو امریکا اپنے قبضے میں لے کر اس کی تعمیر کرے گا اور فلسطینیوں کو دوسرے علاقوں میں بسایا جائے گا۔

امریکی صدر کو اپنے اس بیان پر عالمی طور پر شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کئی ممالک نے اس منصوبے کو فلسطین میں تنازع کو ہوا دینے کے مترادف قرار دے کر مسترد کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو حماس نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ خریدوفروخت کی پراپرٹی نہیں ہے بلکہ ہمارے مقبوضہ علاقوں کا جز لاینفک ہے، فلسطینی جبری بے دخلی کے ایسے کسی منصوبے کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں