امریکی محکمہ خارجہ کے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا سے 400 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کا انکشاف

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں حکومتی کارکردگی کے محکمہ کے سربراہ ایلون مسک کے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیسلا کے ایک سرمایہ کار نے نشاندہی کی ہے کہ ٹیک بلینائر کی آٹو کمپنی ٹیسلا نے بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کے ضمن میں 400 ملین ڈالر کا سرکاری معاہدہ اپنے نام کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو 400 ملین ڈالرز کا کنٹریکٹ دینے والا ہے، ٹیسلا کے سرمایہ کار کے مطابق 5 سالہ کنٹریکٹ ایوارڈ کی متوقع تاریخ رواں برس 30 ستمبر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آٹو پائلٹ موڈ کی خرابی، 20 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے پر ٹیسلا کے خلاف تحقیقات کا آغاز

اپنے ایکس پروفائل پر ٹیسلا کے سرمایہ کار ہونے کے دعویدار سائر میرٹ نے انکشاف کیا کہ امریکی حکومت فی الحال ٹیسلا کو بکتر بند گاڑیاں خریدنے کے لیے 400 ملین ڈالر کا معاہدہ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

سائر میرٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کی سب سے حالیہ خریداری کی پیش گوئی جسے دسمبر 2024 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا، ٹیسلا کو سب سے بڑے متوقع معاہدے کے وصول کنندہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جرمنی: ٹیسلا فیکٹری میں آتشزدگی، ایلون مسک کا دورہ اور ملازمین کے لیے ’آئی لو یو‘ کا پیغام

ایلون مسک کی آٹو کمپنی ٹیسلا امریکی محکمہ خارجہ سے 400 ملین ڈالر کا معاہدہ حاصل کرنے کے لیے تیار دکھائی دیتی ہے، حالانکہ حکومتی کارکردگی کے محکمہ کے سربراہ اور صدر ٹرمپ کے ’پہلے دوست‘ کی حیثیت سے ایلون مسک وفاقی بجٹ میں کٹوتیوں کے حامی رہے ہیں۔

ٹیسلا سے اس معاہدے کے انکشاف کے ایلون مسک کی دوسری کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ 38.5 ملین ڈالر کے معاہدے کی خبروں پر بھی امریکی شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن