پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا؟
جمعرات کو 100 انڈیکس ایک موقعے پر ساڑھے 500 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 478 تک گیا جو رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح تھی لیکن یہ صورتحال کاروبار کے اختتام تک برقرار نہیں رہ سکی اور 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہوکر 112564 پر بند ہوا۔
مزید پڑھیے: اڑان پاکستان پروگرام نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مثبت اثرات ڈالے؟
بازار میں 59 کروڑ شیئرز کے سودے 30.96 ارب روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے کم ہوکر 13922 ارب روپے ہے۔














