سعودیہ جانیوالوں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے پولیو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے نئی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کئی روز سے مسافروں کو ائیرپورٹس پر دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے پولیو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

پولیو ویکسینیشن ہر مسافر کے لیے لازمی ہے

پولیو ویکسینیشن سعودی عرب کا سفر کرنے سے کم از کم 4 ہفتے قبل لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، مگر 6 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن ہر مسافر کے لیے لازمی ہے، چاہے وہ عمرہ ویزے پر ہوں یا سیاحتی ویزے پر یا اقامہ پر۔

ویکسینیشن سے کون مستثنیٰ ہے؟

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ وہ مسافر جو سعودی عرب کے کسی بھی ایئر پورٹ پر 12 گھنٹے سے کم کا ٹرانزٹ کریں گے ان کے لیے ویکسین لگوانا ضروری نہیں ہے۔

ویکسینیشن سرٹیفیکٹ

ویکسینیشن سرٹیفیکٹ پر گورنمنٹ یا پرائیویٹ ہسپتال کی مہر لگوانا لازمی ہے۔ لہٰذا مسافر ائیرپورٹ آنے سے قبل ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ہر صورت میں ساتھ لائیں۔

بغیر سرٹیفیکٹ سفر کی اجازت نہیں ہوگی

ترجمان نے کہا کہ بغیر سرٹیفیکیٹ کے سعودی عرب کی جانب سفر کی اجازت نہیں ہوگی، لہٰذا دشواری سے بچیں،یہ ہدایات تمام ائیرپورٹس اور تمام ائیرلائنز کے ذریعے سفر پر لاگو ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، خالی کمرے میں اے سی چلتا دیکھ کر وزیر صحت پنجاب کا اسپتال انتظامیہ پر سخت اظہارِ برہمی

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تیار، صوبائی حکومت سے مشاورت جاری

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم