جنوری 2025 میں پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا شرح سود میں کمی سے گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا؟

بیان کے مطابق کاروں، اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑیوں، وینز اور دیگر گاڑیوں کی مجموعی فروخت جنوری میں 17,000 یونٹس تک پہنچ گئی، جو صنعت میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔ جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں آٹو سیکٹر میں گاڑیوں کی فروخت میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔

سال 2025 کے پہلے 7  ماہ میں کاروں کی فروخت 56 فیصد اضافے کے ساتھ 78 ہزار یونٹس سے تجاوز کر گئی ۔

مسافر کاروں کی فروخت دسمبر 2024 میں 7,864 یونٹس سے 51 فیصد بڑھ کر جنوری میں 11,868 یونٹس ہوگئی۔ 1300 سی سی سے اوپر کی کاروں کی فروخت میں 85 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 5,518 یونٹس تک پہنچ گئی۔ 1000 سی سی سے کم کی گاڑیوں کی فروخت میں 63 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ہزار 633 یونٹس جبکہ 1000 سی سی گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:شرح سود میں کمی، گاڑیوں کی قیمتیں کب اور کتنی کم ہوں گی؟

کمرشل گاڑیوں کی مارکیٹ میں ٹرکوں کی فروخت میں 344 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم بسوں کی فروخت میں 61 فیصد کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جو کہ 132,947 یونٹس تک پہنچ گئے۔

پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 6 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں  گزشتہ سال کے اسی مہینوں کے مقابلے میں 51.32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران 46 ہزار 398 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینوں میں یہ تعداد 30 ہزار 662 تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2024-25 کے دوران ہونڈا سوک اور سٹی کے 6,404 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ جولائی تا دسمبر 2023-24 کے دوران 3,938 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

ٹویوٹا کرولا اور یارس گاڑیوں کی فروخت میں 82.47 فیصد اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ سال کے 5,279 یونٹس کے مقابلے میں 9,633 یونٹس تک پہنچ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، ٹرمپ نے امریکیوں کو مہنگے پٹرول کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، ٹرمپ نے امریکیوں کو مہنگے پٹرول کے لیے تیار رہنے کا کہہ دیا

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی