کابینہ اراکین سے پارٹی عہدے چھڑوادیے جائیں گے، مشعال یوسفزئی کا دعویٰ

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات  جاری کردیے ہیں اور کابینہ میں شامل ارکان سے پارٹی عہدوں سے استعفے لیے جائیں گے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کے واضح احکامات ہیں کہ پارٹی کے عہدے اور کابینہ کا حصہ رہنے میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہوگا۔

’بشریٰ بی بی اب عمران خان کے بغیر جیل سے نکلنا نہیں چاہتیں‘

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا کہ سابق خاتون اول اب جیل سے باہر نہیں نکلنا چاہتیں اور اب ان کا ارادہ ہے کہ وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ ہی رہا ہوکر باہر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ، عمران خان نے اختیار علی امین گنڈاپور کو دیدیا

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ سابق خاتون اول کو جیل میں عام قیدیوں جیسی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا مؤقف یہ ہے کہ اب وہ جیل سے اکیلی نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ نکلیں گی۔

بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کا کوئی جوڑ ہی نہیں تو اختلاف کیسا؟

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ’اختلافات‘ کے حوالے سے کہا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی اہلیہ ہیں ان سے کوئی اختلافات کر ہی نہیں سکتا۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا: وزیر اعلیٰ کی مشیر مشال یوسفزئی کی ایک کروڑ 71 لاکھ کی نئی گاڑی کا معاملہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جب بشریٰ بی بی سے کسی کا جوڑ ہی نہیں تو اس سے اختلاف کا کیا سوال پیدا ہوسکتا ہے۔مشعال یوسفزئی نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں گے وہ لیڈر  بن جائے گا اور جس پر نہیں رکھیں گے وہ رہنما نہیں ہوگا۔

’پارٹی میں میرے خلاف سازش ہوئی‘

مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا کیوں کہ میرے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟