حماس نے 369 فلسطینیوں قیدیوں کی رہائی کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کردیے

ہفتہ 15 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حماس 369 فلسطینیوں قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کردیے۔

الجزیرہ کے مطابق حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل نے بھی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی رہا کرنا شروع کردیا۔

یہ جنگ بندی کے بعد رہا ہونے والے فسلطینیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے جبکہ دوسری تعداد حماس کی جانب سے جنگ بندی کے بعد سے اب تک رہا کیے جانے والے قیدیوں کی تعداد 25ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حماس کا ٹرمپ منصوبے کیخلاف مصر و اردن کے مؤقف کا خیر مقدم

جنگ بندی معاہدے کے بعد حماس کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ دنوں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخر کرنے اور اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگاکر اسرائیلی قیدیوں کی رہائی تاحکم ثانی روک دی جس کے بعد امن معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp