انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان میں سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا؟

ہفتہ 15 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی بینک کے نجی سرمایہ کاری شعبے کے ادراے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)کے سربراہ مختار ڈیوپ نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر فنانسنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایکویٹی سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہا ہے اور ایک دہائی کے دوران سالانہ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت معاشی استحکام لائی ہے، معیشت کے اعدادوشمار مثبت ہیں، مفتاح اسماعیل

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

مختار ڈیوپ نے کہا کہ اب شاید اکتوبر کے دوران ہم کچھ ٹرانزیکشنز پر کافی پیش رفت کر سکیں گے جو اس بات کا عندیہ ہو گا کہ پاکستان اہم انفراسٹرکچر کے لیے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی فنانسنگ حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نےکہا کہ اگرچہ 2 ارب ڈالر کی سالانہ سرمایہ کاری پاکستان کے لیے بہت زیادہ نہیں جس کو بین الاقوامی ہوائی اڈوں، توانائی، پانی اور بندرگاہوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت گامزن ہے، وزیرخزانہ

برطانوی میڈیا کے مطابق جون میں ختم ہونے والے مالی سال 2024 کے دوران آئی ایف سی کی پاکستان میں 2.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تھی جو ملک کی 350 ارب ڈالر کی معیشت میں اس کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی نشاندہی کرتی ہے۔

مختار ڈیوپ نے کہا کہ آئی ایف سی زراعت، بنیادی ڈھانچہ ،انتہائی اہم مالیاتی شعبے اور ڈیجیٹل سیکٹرز کو دیکھ رہا ہے۔ پاکستان میں بھی ایکویٹی پر مبنی ٹرانزیکشنز کی توقع کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قرض ہمارے کاروبار میں اب بھی ایک بہت اہم حصہ رہے گا تاہم ہماری ایکویٹی دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی بڑھے گی،ہمیں واقعی یقین ہے کہ ہم پاکستان میں ایک طویل عرصے تک ایکویٹی لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی بینک کے جنوری میں اعلان کردہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر تک مختص کرنے کے منصوبوں کے بعد آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ پاکستان کے پہلے دورہ پر ہیں، جس میں آئی ایف سی نے بھی اتنی ہی رقم کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی