امریکا میں موسم سرما کے طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں شدید سردی کے موسم کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ریاست کینٹکی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ہلاک ہونیوالے 8 افراد بھی شامل ہیں۔

گورنر کینٹکی اینڈی بیشیئر کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سینکڑوں شہریوں کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک

ریاست میں طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہیں، گورنر نے خبردار کیا ہے کہ کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں بجلی کی بندش کے دورانیے کو بڑھا سکتی ہیں۔

’تو لوگو، ابھی سڑکوں سے دور رہتے ہوئے زندہ رہو، یہ تلاش اور بچاؤ کا مرحلہ ہے، اور مجھے ان تمام کینٹکی باشندوں پر بہت فخر ہے جو اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر جانیں بچا رہے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: امریکا نے سیلاب اور خشک موسم کی قبل از وقت پیشگوئی کرنے والا نیا آن لائن ٹول لانچ کر دیا

دوسری جانب امریکا کے شمالی اور میدانی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی حدت میں اضافہ، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

جارجیا اور فلوریڈا کے کچھ حصوں کے لیے طوفان گردوباراں سمیت جھکڑوں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے، کینٹکی میں، ہارٹ کاؤنٹی کے کورونر ٹونی رابرٹس نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ویک اینڈ پر بونی ویل کمیونٹی میں ماں اور بچہ سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔

کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریویل بیری نے بتایا کہ جنوب مشرقی کینٹکی کی کلے کاؤنٹی میں سیلاب کے پانی میں ایک 73 سالہ شخص مردہ پایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور