عمران خان نے آخری بار تیتر کب کھایا؟ آفتاب اقبال اور عمران ریاض کی گفتگو وائرل

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سینیئر صحافی و اینکرپرسن آفتاب اقبال اور یوٹیوبر عمران ریاض کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں عمران ریاض کہتے ہیں کہ آج 557 دن ہوگئے ہیں عمران خان نے ایک بار بھی گھر کا کھانا نہیں کھایا۔ جس پر آفتاب اقبال کہتے ہیں کہ آپ کو معلوم ہے عمران خان نے آخری تیتر کب کھائے تھے۔

آفتاب اقبال نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کے لیے 10 تیتر رکھے تھے جو وہ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ آفتاب اقبال کے مطابق ’جس دن میں ملک چھوڑ کر جا رہا تھا اس سے ایک رات قبل میں نے وہ تیتر اور دیسی مرغ خود پکائے اور خان کو بھیجے جس کو کھا کر انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا لذیذ کھانا کبھی نہیں کھایا‘۔

افی نامی صارف لکھتے ہیں کہ عمران خان نے آخری تیتر اپریل 2023 میں کھایا تھا قوم کی خاطر اس سے بڑی قربانی کیا ہو سکتی ہے۔

ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ انقلاب کی راہ میں واحد رکاوٹ تیتر رہ گئے ہیں۔

ماجد نظامی لکھتے ہیں کہ آج 557 دن ہو گئے، عمران خان نے گھر کا کھانا نہیں کھایا۔ کتنے ظلم کی بات ہے کہ خان کو جیل میں دیسی مرغی، مٹن، آملیٹ، چقندر، انار کا جوس مل رہا ہے۔ اس سے بڑھ کر اور ظلم کیا ہو گا کہ چکن مٹن دیسی گھی میں تیار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ سننے والوں اور بتانے والوں کو سلام۔

عمران وسیم لکھتے ہیں کہ غریب کو کھانا ملا یا نہیں، غریب اپنا کھانے کا بندوبست کیسے کرتا ہے اس کی فکر نہیں۔ فکر یہ ہے کہ عمران خان نے تیتر نہیں کھایا۔

عاطف توقیر لکھتے ہیں کہ عمران خان کو دیسی گھی میں تیار دیسی مرغیوں اور مٹن کڑاہی جیسے بکواس کھانے اور انار کے جوس جیسی ’غریبوں والی‘ خوراک مہیا کرنے جیسا ظلم نہ کریں۔ انہیں ان کی پسند کے تیتر مہیا کیے جائیں۔ مرغوب تیتر اور نسل جاننے کے لیے آفتاب اقبال اور عمران ریاض سے رابطہ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!