شوہر کے انتقال کے بعد شگفتہ اعجاز کا پہلا وی لاگ، اپنی دماغی حالت سے متعلق کیا کہا؟

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کافی کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جب روشنی ہو تو آپ کو صرف سایہ ملتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ کافی رنجیدہ نظر آئیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہرکو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی زندگی کے آخری 10 دنوں میں وہ ایک لمحے کے لیے بھی انہیں خود سے دور نہیں ہونے دیتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کے انتقال کے بعد وہ اپنے کمرے تک محدود ہو گئی تھیں اور ان کا کسی سے ملنے کا دل نہیں کرتا تھا اور ان کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی اس کا سبب کام کا نہ ہونا نہیں بلکہ شوہر کا دنیا سے چلے جانا تھا۔ یہاں تک کہ ان کی ذہنی حالت متاثر ہو گئی اور انہیں ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔

چند روز قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر مرحوم شوہر کی قبر پر پھول چڑھانے کی جذباتی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں اپنے مرحوم شوہر کو یاد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ کی غیر موجودگی نے میری روح کو بے حد خاموش کر دیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ نہیں ہیں تو میری روح کو چپ لگ گئی ہے‘، شگفتہ اعجاز کی شوہر کی قبر پر پھول چڑھانے کی ویڈیو شیئر کر دی

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ برس 12 ستمبر کو انتقال کرگئے تھے۔

شگفتہ اعجاز اور یحییٰ صدیقی کی یہ دوسری شادی تھی۔ دونوں کی پہلی شادیوں سے 2،2 بچے ہیں جبکہ ان دونوں کی 2 مشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘