وقت نے کیسا پلٹا کھایا کہ آج عمران خان اڈیالہ جیل میں میرے پاس بند ہے، مریم نواز

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت نے کیسا پلٹا کھایا کہ آج وہ اڈیالہ جیل میں میرے پاس بند ہیں، میں نے کبھی ان کا اے سی بند کرنے یا ان کے کھانوں پر اعتراض نہيں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کردیا

لاہورمیں آسان کاروبار پروگرام کی تقریب سے خطاب میں کہ اب لوگ جلاؤ گھیراؤ اور انتشار سے تنگ آچکے ہیں، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ان کی زندگی میں بہتری آرہی ہے، جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو ملک سے سرمایہ کاری چلی گئی، پنجاب میں 700 سڑکیں بنا رہے ہیں، کبھی کوئی کہتا تھا کہ سڑکیں بنانے سے قوم ترقی نہیں کرتی، سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں کرتی تو کیا جلاؤ گھیراؤ سے کرتی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو سمجھ آگئی ہے کہ کس نے ان کا مستقبل تباہ کیا، اب جلاؤ گھیراؤ کے لیے پنجاب سے ایک بندہ بھی نہیں نکلا، کے پی میں جو لوگ جلاؤ  گھیراؤ کے لیے نکلے وہ سرکاری ملازم تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش

وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ باتیں کرنا، الزام لگانا، پگڑی اچھالنا بہت آسان ہوتا ہے، وہ اپنے مکافات عمل کے دام میں خود ہی آگئے، وقت نے کیسا پلٹا کھایا کہ آج وہ اڈیالہ میں میرے پاس بند ہے، میں نے کبھی ان کا اے سی بند کرنے، کھانوں پر اعتراض نہيں کیا، مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک جلاؤ گھیراؤ اور بدتمیزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اگر اب ملک نے ترقی نہ کی تو بہت سے نوجوان امید چھوڑ دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟