’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہی نہیں کہ عمران خان باہر آئے، وہ باہر آگئے تو ان کی دوکانیں بند ہوں گی۔

ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جو کچھ چل رہا ہے وہ میری سمجھ سے باہر ہے، 5 دن ہوگئے عمران خان سے رابطہ نہیں ہے، اس کے باوجود پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ ایک غیر اہم کیس میں دلائل دیے جارہے ہیں جیسے ملٹری کورٹس کا فیصلہ وکیلوں کی دلیلوں سے ہونا ہو، بیرسٹر گوہر لاہور چلے گئے ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ سوائے ان کے 2 وکلا مبشر اور فیصل کے کوئی بندہ نظر نہیں آرہا، باقی لوگ غیر متعلق کیوں ہیں؟

یہ بھی پڑھیے: منی لانڈرنگ کو قانونی جواز فراہم کرنے والا پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ہے، فواد چوہدری کی سلمان اکرم راجا پر تنقید

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مسئلہ میں نہیں ہوں، 1900 کارکن ابھی بھی گرفتار ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے آپ نے کیا کیا؟ پورے انتخابات چوری ہوئے آپ گھر پر بیٹھے رہے، لیکن سیاسی کمیٹی کی میٹنگ میرے اوپر ہورہی ہیں۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ایک سازش کے تحت اسٹبلشمنٹ نے ہم جیسے لوگوں کو نکالا، ہمیں ٹھڈے اور مکے مارے گئے اور فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا، ہمارے عذاب ختم نہیں ہوئے لیکن ہمارے خلاف پیسے دے کر پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کی شعیب شاہین پر فواد چوہدری کے حملے کی مذمت

انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت سے پوچھیں کہ ایک گھنٹہ جیل نہیں گئے، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم سے پوچھتا ہوں کتنی دیر جیل میں رہے اور باہر کیسے جاتے ہیں؟ شعیب شاہین پچھلے دنوں ہی باہر گئے اور فنڈنگ کرکے واپس آگئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ قیادت اگر مخلص ہوتی تو اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگاتی، یہ لوگ چاہتے ہی نہیں کہ عمران خان باہر آئے، عمران خان باہر آگئے تو ان کی دوکانیں بند ہوں گی، اس لیے ہم نے عمران خان ریلیز کمیٹی کا اعلان کیا ہے اس کی تفصیل جلد لے کر آؤں گا، انہوں نے اپیل کی کہ پی ٹی آئی کے مخلص کارکن عمران خان کی رہائی کے لیے اکھٹے ہوجائیں باقی سیاست بعد میں ہوتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کے سابق معروف چائلڈ اداکار کی لاش گھر سے برآمد

سعودی عرب: کنگ فیصل اسپتال نے کڈنی پیئرڈ ڈونیشن ٹرانسپلانٹس میں عالمی اعزاز حاصل کر لیا

5جی اسپیکٹرم نیلامی مکمل: ٹیکنالوجی کا نیا میدان پاکستان کے لیے کون سے مواقع پیدا کر سکتا ہے؟

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت