چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان نے تمام خواہشمند بھارتی صحافیوں کی ویزا درخواستیں منظور کرلیں

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزا جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کتنا اہم، بھارتی ہیڈ کوچ اور کپتان کیا کہتے ہیں؟

بھارت کے 7 صحافیوں نے ٹورنامنٹ کے لیے ویزوں کی درخواست کی تھی جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ تمام صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں جن میں سے کسی کی بھی ویزا درخواست مسترد نہیں کی گئی۔

چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی دھڑادھڑ فروخت، قیمتیں آسمان پر

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہونا ہے تاہم ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ متوقع مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو ہوگا۔

مزید پڑھیے: ویمنز انڈر 19 ٹی20 ایشیا کپ کا افتتاحی میچ، بھارت کی پاکستان کو 9 وکٹوں سےشکست

اس ہائی اسٹیک میچ کے ٹکٹ تقریباً فوراً ہی فروخت ہو گئے تھے لیکن بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بلیک مارکیٹ میں ٹکٹوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس میں بیٹھ کر پاک بھارت میچ دیکھنے سے انکار

دبئی کے گرینڈ لاؤنج میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوبارہ فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار بھارتی روپے ہے جو کہ 13 تا 15 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجٹ 27-2026: تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا حکومتی منصوبہ، مگر ’آئی ایم ایف‘ کیا کہتا ہے؟

ایران کے ساتھ معاہدہ چند ایک دو دن پا سکتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عطر استعمال نہیں کیا مگر 3 دن تک ہاتھ سے خوشبو آتی رہی، جویریہ سعود نے حج کے دوران پیش آنے والا حیران کن واقعہ سنا دیا

روس کی حمایت سے گوادر پورٹ کو عالمی تجارتی راہداری سے جوڑنے کی پیشرفت

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا اب کتنے کا ہو گیا؟

ویڈیو

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی اہم ملاقات، بجٹ منظوری اور سیاسی مفاہمت کی راہ ہموار

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟